کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،سلطانز جیتا ہوا میچ ہارگئے،گولڈن موقع ختم،زلمی پلے آف میں داخل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 11 میں ٹاپ پوزیشن کا گولڈن موقع گنوادیا۔پشاور زلمی نے چھٹے میچ میں 5 ویں جیت کے ساتھ ناقابل شکست کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے پلے آف میں قدم رکھ دیئے ہیں۔آخری 5 اوورز میں صرف 51 رنز درکار تھے،سلطانز اسے بھی پورا نہ کرسکے اور زلمی نے 24 رنز سے جیت کر ٹیبل پر 11 پوائنٹس کرکے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور پی ایس ایل 11 کے پلے آف میں قدم رکھ دیئے ہیں۔
پی ایس ایل 11 کا 22 واں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل بنک ایرینا میں کھیلا گیا،جب یہ میچ شروع ہوا تو پشاور زلمی 5 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ نہ صرف پہلے نمبر پر تھی،بلکہ ایونٹ کے آدھے سفر تک ناقابل شکست تھی۔میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا اور پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حارث تیز ترین 17 بالز پر 38 رنز بناکر گئے تو ساڑھے 4 اوورز میں 48 رنزکا بہتر آغاز زلمی کو مل گیا تھا۔انہوں نے 223 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔گزشتہ 2 میچز سے بھرپور بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم اس بار زیادہ نہ چلے اور 18 رنزبناکر محمد نواز کی بال پر متبادل فیلڈر محمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہو نے اس کیلئے 20 گیندیں کھیل لیں ۔اس وقت ٹوٹل سکور 72 تھا۔ کوشال مینڈس ایک سنچری،ایک ففٹی کے بعد آج پھر ہاف سنچری بناگئے۔ایک موقع پر زلمی کا سکور 2 وکٹ پر 15 ویں اوور میں 135 ہوگیا تھا،فرحان یوسف 22 بالز پر 30 اور مچل بریسویل 8 بالز پر 14 کرکے گئے،سیٹ بیتڑ کوشال مینڈس40 بالز پر 68 رنز کرکے گئے۔انہوں نے3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔عبد الصمد 4 اور افتخار احمد10 رنز کرکے گئے۔پشاور زلمی نے20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 رنزکا اطمینان بخش ٹوٹل سیٹ کیا۔محمد اسماعیل نے 22 اور پیٹر سیڈل نے 29 رنز دے کر2،2 وکٹیں لیں۔محمد نواز نے 38 اور محمد وسیم نے 41 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی لیکن دونوں نے 3،3 اوورز کئے۔
ملتان سلطانز نے چیلنج قبول کیا اور2.4 اوورز میں 30 رنز کا سٹینڈ لیا لیکن بعد میں مزید بہتر یوں ہوا کہ 9 اوورز میں سکور 1 وکٹ پر 85 ہوگیا تھا۔10 واں اووع شروع ہوتے ہی سٹیون سمتھ کی قیمتی وکٹ سفیان مقیم لے گئے،ان کا کیچ پیٹر سیڈل نے بائولنڈری لائن پر لیا،سمتھ29 بالز پر 31 کرسکے۔صرف 3 چوکے تھے۔ان سے قبل صاحب زادہ فرحان10 بالز پر 17 کرگئے تھے۔اسی دسویں اوور میں سفیان مقیم نے دوسرے سیٹ بیٹر جوش فلپ کو ایل بی کردیا۔انہوں نے 17 بالز پر 30 رنز کئے۔یہاں تک کوئی بیٹر چھکا نہیں لگاسکاتھا۔شان مسعود اور آشٹن ٹرنر نے 11 ویں اوور میں 100 مکمل کیا۔ٹرنر نے یہاں آکر اننگ کا پہلا چھکا لگایا۔آخری 8 اوور میں 83 رنزبنانے تھے۔سفیان مقیم ایک باپھر پشاور زلمی کیلئے بڑی کامیابی لائے جب اننگ کے 14 ویں اوور میں انہوں نے سیٹ بیٹرکپتان آشٹن ٹرنر کو 20 پر کلین بولڈ کیا۔انہوں نے 13 بالیں کھیلیں۔ایک چھکا اور 2 چوکے لگائے۔یہاں سفیان مقیم کے شاندار 4 اوورز مکمل ہوئے۔انہوں نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔شان مسعود اس بار نئی سوچ میں تھے۔عامر جملا کے اگلے اوور میں مسلسل 4 چوکے لگاکر انہوں نے میچ پھر اپنے ہاتھ میں لے لیا۔15 اوورز کے خاتمہ پر سلطانز کا سکور 4 وکٹ پر 146 ہوگیا تھا۔اس اوور میں 21 رنزبنے۔اب 30 بالز پر 51 رنز کم ہی تھے۔سلطانز کی خوشیوں پر افتخار احمد نے اس وقت بڑا تھپڑ مارا جب اگلے اوور میں انہوں نے سیٹ بیٹر شان مسعود کو عبد الصمد کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔انہوں نے19 بالز پر 35 رنز کئے۔5 چوکے لگائے۔نئے بیٹر عرفان منہاس بھی 4 کرسکے۔اس کے بعد سکور رک گیا۔نتیجہ میں زلمی کی بھرپور واپسی ہوگئی۔18 اوورز کے اختتام پر سلطانز 6 وکٹ پر 162 تھا۔12 بالز پر 35 رنز کا مشکل چیلنج تھا۔امدیں ختم۔میچ ختم۔ملتان سلطانز 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 172 رنز بناسکے اور یوں پشاور زلمی نے ہارا ہوا میچ 24 رنز سے جیت کر اپنی سبقت اور ناقابل شکست کی مہر برقرار رکھی ہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 30 رنز دے کر اور ناہید رانا نے24،افتخار احمد نے 32 رنز دے کر2،2 وکٹیں لیں۔
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی 6میچز میں 11پوائنٹس۔پہلی پوزیشن
ملتان سلطانز،6 میچز میں 8 پوائنٹس،دوسری پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ،6 میچز میں 7 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
کراچی کنگز،5 میچز میں 6 پوائنٹس۔چوتھی پوزیشن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 میچز میں 4 پوائنٹس۔5 ویں پوزیشن
حیدر آباد کنگز6 میچز میں 4پوائنٹس،6 ویں پوزیشن
لاہور قلندرز،5 میچز میں 4 پوائنٹس 7 ویں پوزیشن
راولپنڈیز،5 میچز میں صفر پوائنٹ۔8 ویں پوزیشن
پی ایس ایل 11 کا اگلا میچ
منگل 14 اپریل آرام کا دن
بدھ 15 اپریل کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا۔
