کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل11،لاہور قلندرز بھی پنڈی کے نقش قدم پر،گلیڈی ایٹرز کی چھلانگ،ٹاپ 4 میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ لاہور قلندرز بھی راولپنڈیز کے نقش قدم پر۔مسلسل شکستوں نے شاہین آفریدی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں6 وکٹوں کی شکست کے بعد راہ مزید دشوار ہوگئی ہے۔ادھر گلیڈی ایٹرز نے بڑے دنوں بعد کی اییک جیت سے اپنےسے اوپر موجود 2 ٹاپ ٹیموں کو پیچھے کرتے ہوئے ٹاپ 4 میں جگہ بنالی ہے۔
جمعہ کو نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 26 ویں میچ کا ٹاس شاہین آفریدی نے جیتا اور پہلے بیٹٹنگ کا غلط فیصلہ کیا۔نتیجہ میں 60 رنز تک 6 وکٹ گنوانے والی ٹیم کوحسیب اللہ خان کے 33،سکندر رضا کے 15 اور اسامہ میر کے 22 رنز نے ٹیم کے ٹوٹل کو 134 رنز تک پہنچادیا۔اننگ کی ایک بال ابھی بھی باقی تھی کہ ٹیم آئوٹ ہوگئی۔اس سے قبلفخر زمان 20 اور عبداللہ شفیق17 کر کے وکٹ دے گئے۔میجک سپنر عثمان طارق نے18 رنز دے کر 3 اور جہاں داد خان نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
کراچی کنگز کو بڑی شکست،اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سے بھی اوپر
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو علم تھا کہ رن کم ہیں۔تیز بیٹنگ کرکے وہ کراچی اور حیدر آباد سے بھی آگے نکل سکتے ہیں۔چنانچہ شامل حسین کے صفر اور سعود شکیل کے ایک پر آئوٹ ہونے اور 11 پر 2 وکٹ گرنے کے باوجود گلیڈی ایٹرز نے اپنا پلان جاری رکھا۔ ریلی روسو اور حسن نواز نے تیز بیٹنگ کی۔قلندرز کی بائولنگ لائن کو ناکارہ بناکر رکھ دیا۔12.2 اوورز میں 100 رنز مکمل کرلئے۔دونوں میں تیسری وکٹ پر 104 رنز کی شراکت بنی۔حسن نواز 49 رنز بناکر سکند رض اکی بال پر سٹمپ ہوئے۔انہوں نے 32 گیندیں کھیلیں۔قلندرز کو چوتھی کامیابی جب حارث رئوف نے دلوائی تو اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔122 پردینش چندی مل3 کرکے بولڈ ہوگئے۔ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرکے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ریلی روسو 12 ویں ہاف سنچری بناکر 49 بالز پر 60 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔شاہین،حارث اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل ایل11 پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی7 میچز میں 13پوائنٹس۔پہلی پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ،7 میچز میں9 پوائنٹس، دوسری پوزیشن
ملتان سلطانز،6 میچز میں 8 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز7 میچز میں 6 پوائنٹس۔چوتھی پوزیشن
حیدر آباد کنگز7 میچز میں 6پوائنٹس۔5ویں پوزیشن
کراچی کنگز،6 میچز میں 6 پوائنٹس۔ چھٹی پوزیشن
لاہور قلندرز،6 میچز میں 4 پوائنٹس 7 ویں پوزیشن
راولپنڈیز،6 میچز میں صفر پوائنٹ۔8 ویں پوزیشن
پی ایس ایل 11 کا اگلا میچ
ہفتہ۔18 اپریل۔لاہور قلندرز بمقابلہ راولپنڈیز۔شام 7 بجے۔کراچی
