| | | |

محمد شامی نے کیویز کی شامی بنادی

رائے پور،کرک اگین رپورٹ

محمد شامی نے کیویز کی شامی بنادی،بھارت کے خلاف 3 ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بلیک کیپس کی آنکھیں بلیک ہوگئیں۔ابتدائی 6 وکٹیں صرف 56 کے قلیل مجموعہ پر گرگئیں۔
رائے پور میں بلیک کیپس 35 ویں اوور میں ہمت ہارگئے۔اسکور بمشکل 100 کے آس پاس تھے۔

کیوی اننگ صرف 108 رنزپر سمٹ گئی۔گلین فلپس36 اور مچل سینٹنر 27 رنز نہ بناتے تو یہ بھی ممکن نہ ہوتا۔پہلی 5 وکٹیں 15 اور آخری 4 وکٹیں اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کرسکیں۔یوں کہا جاسکتا ہے کہ کیویز کی 9 وکٹیں تو 20 رنزکے اندر ہی گری ہیں۔

بھارت کی جانب سےشامی نے 18رنزدے کر 3 اورہردک پانڈیا نے 16 جب کہ واشنگٹن سندر نے صرف 7 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *