| | |

فیصلہ کن ٹی 20 میں ڈی آر ایس فیل،پروٹیزناکام،بھارت سیریز برابر کرگیا

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ

فیصلہ کن ٹی 20 میں ڈی آر ایس فیل،پروٹیزناکام،بھارت سیریز برابر کرگیا۔بھارتی ٹیم کی واپسی ،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ    106رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابرکردی ہے۔یوں پروٹیز ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے اور بھارت ناقابل شکست رہا،پہلا میچ بارش کی نذر ہوا۔دوسرا جنوبی افریقا نے جیتا اور تیسرا اب بھارت کے نام آیا ہے۔

جوہانسبرگ میں مہمان ٹیم نے7 وکٹ پر 201 رنزبنائے۔سوریا کمار یادیو نے56 بالز پر سنچری کی۔8 چھکے اور 7 چوکے تھے۔

جواب میں پروٹیز ٹیم کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا کی اسپن بائولنگ کا شکار ہوگئی اور ناکام ہوگئی۔پوری ٹیم   14ویں اوور میں  صرف 95 رنزپرڈھیر ہوئی۔ڈیوڈ ملر 35 کرکے نمایاں رہے ۔جدیجا نے 2وکٹیں لیں۔

اسپنر کلدیپ یادیو نے 17 بالز پر 17 رنز دے کر 5 وکٹیں لی۔

اس میچ میں پروٹیز اننگ میں ڈی آر ایس فیل ہوگیا،امپائر نے ملر کو 2 بار ناٹ آئوٹ قرار دیا لیکن وہ وکٹ پر رہے۔دونوں ممالک میں ون ڈے سیریز17 دسمبر سے شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *