کولمبو،کرک اگین رپورٹ
نسیم اورحارث کے زخمی ہونے کےبعد پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بھی کولمبو ہسپتال میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ون ڈے میچ 2 روز میں کھیل کر اتنا دبائو میں آئی ہےکہ اس کے کھلاڑی پورے پچاس اوورز بیٹنگ نہ کرسکے۔2 ان فٹ ہیں۔پورے ایشیا کپ سے قریب باہر ہیں اور ایک کھلاڑی رات گئے ہسپتال پہنچ چکا ہے۔
نسیم اور حارث کیلئے الارم،پاکستان سے 2 اہم کھلاڑی سری لنکا طلب
کولمبو میں بھارت کے خلاف 228 رنزکی ریکارڈ شکست کے بعد ٹیم جب ہوٹل روانہ ہوئی ہے تو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ ہوٹل نہیں آسکے۔کولمبو سے ذرائع کےمطابق پاکستانی آل رائونڈرسلمان علی آغا کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔بھارت کے خلاف بیٹنگ کے دوران سوئپ کرتے کلدیپ یادیو کی گیند ان کی آنکھ کےقریب لگی تھی۔اس سے ان کا چہرےکا ماسک پھٹ گیا تھا،خون نکلنا شروع ہوا۔ٹیم ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد دی تھی،انہوں نے اننگ جاری رکھی لیکن وہ بھی جلد آئوٹ ہوگئے تھے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ انہیں تکلیف زیادہ ہے،اس لئےانہیں کولمبو کےمقامی ہسپتال لے جایا گیا ہے،جہاں ان کا سیکن اور ضروری ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان کو بھارتس ے بڑی شکست ہوئی ہے۔