| | | | | |

نسیم اور حارث کیلئے الارم،پاکستان سے 2 اہم کھلاڑی سری لنکا طلب

 

 

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

نسیم اور حارث کیلئے الارم،پاکستان سے 2 اہم کھلاڑی سری لنکا طلب۔

ایشیا کپ کے نازک ترین موقع پر پاکستان کے 2 اہم کھلاڑی قریب اگلے اہم ترین میچ سے باہر ہوگئے ہیںں۔ٹیم منیجمنٹ نے ان کے بیک اپ کیلئے پاکستان سے فاسٹ بائولرز شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو طلب کرلیا ہے۔

پاکستان نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلایا ہے۔

ان دونوں کو بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کی جانب سے زخمی ہونے کےبعد بلایا گیا ہے۔

یہ اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک احتیاطی اقدام ہے۔

نسیم،حارث کو کیا ہوگیا،بابر نےنکمی کپتانی کیوں کی،ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اب کیسے پہنچ سکتا،مکمل تجزیہ اور جائزہ

حارث اور نسیم ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔ ٹیم انتظامیہ اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی جب نسیم یا حارث کو اگلے سات دنوں کے لیے باہر کردیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *