| | |

شکست کے بعد کوہلی کی مسکراہٹ،حریف کوچ کی تعریف،ہم وطن کوچ تلملا اٹھے

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

شکست کے بعد کوہلی کی مسکراہٹ،حریف کوچ کی تعریف،ہم وطن کوچ تلملا اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی سری لنکا کوچ جے سوریا کی تعریف،ہاتھ ملا کر کافی دیر بات کرتے رہے،ان کی کوچنگ اور سوچ کی تعریف کی اور کہا کہ کمال وژن سے وہ یہ میچ جیتے ہیں۔اس موقع پر ان کے ہم وطن ہیڈ کوچ گوٹم گمبھیر کا غصہ دیکھنے لائق تھا۔وہ بھارت کی ناکامی پر تلملا اٹھے تھے۔

سری لنکا میں پہلے ون ڈے میں جیتے ہوئے میچ کو ٹائی کرنے کے بعد بھارتی ٹیم اتوار کو کولمبو میں مکمل طور پر سہمی ہوئی ٹیم لگی اور 240 رنزکے جواب میں صرف 208 اسکور کرسکی اور 32 رنز سے میچ ہارگئی۔

بھارت 8 ماہ بعد بھی ون ڈے میں ناکام،سری لنکا نے روند ڈالا

سری لنکا کی جیت پر کولمبو کے فل ہائوس شو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جہاں سری لنکن خوش تھے،وہاں بھارتی فینز ششدر تھے۔ایسے میں ویرات کوہلی کی مسکراہٹ اور ہنسی دیکھنے لائق تھی۔اوپر سےا نہوں نے حریف ٹیم کے کوچ سابق سری لنکن کپتان جے سوریا کو کھلی مبارکباد پیش کردی۔

گو ٹم گبھیر ناخوش دکھائی دیئے۔کپتان روہت شرما پریشان تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *