بھارت 8 ماہ بعد بھی ون ڈے میں ناکام،سری لنکا نے روند ڈالا
کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بھارت 8 ماہ بعد بھی ون ڈے میں ناکام،سری لنکا نے روند ڈالا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں اپنے گھر میں مرضی کی پچزبناکر فائنل کھیلنے اور پیٹ لمنز کے ہاتھوں پچ تصاویر کی گرفت،فائنل شکست کے 8 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا میں مسلسل دوسرے ون ڈے میچ میں درگت بن گئی۔جمعہ کو پہلے میچ میں 230 رنز پر 2 وکٹ گنواکر سنگل لینے میں ناکام رہ کرجیتا ہوا میچ ٹائی کھیلنے پر مجبور ہوئی بھارتی ٹیم آج اتوار کو دوسرے میچ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔یوں 8 ماہ بعد بھی اسے سنگل ون ڈے جیت نہ ملی۔
کولمبو میں ایک بار پھر سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور بھارتی بائولرز کے خلاف بڑی عقل مندی سے 9 وکٹ پر 240 رنزبنائے۔اوشکا فرینیڈو 40 اور کمنڈومینڈس کے 40 کے ساتھ آخر میں ڈیونتھ ویلاگے کے 39 رنز نے بڑی مدد کی،ورنہ سری لنکا 136 پر 6 وکٹ دے چکا تھا۔بھارت کی جانب سےواشنگٹن سندر30 رنزدے کر 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں ایک بار پھر بھارت نے13 اوورز میں 97 رنزکا دھواں دھار آغاز کیا۔کپتان روہت شرما 44 بالز پر 64 کرکے گئے۔پھر اگلے 36 رنزمیں آدھی ٹیم باہر تھی۔شبمان گل 35،ویرات کوہلی 14 شومین ڈوبے صفر،شری یاس ایئر 7 بناسکے۔اکسر پٹیل نے 44 کے ساتھ مزاحمت کی لیکن واشنگٹن سندر کے 15 رنزکے علاوہ کوئی ڈبل فیگر میں نہ جاسکا۔بھارت کی اننگ 42.2 اوورز میں صرف 208 رنز پرسمٹ گئی۔سری لنکا 32 رنز سے جیت گیا۔
بھارتی تباہی کے ہیرو اسپنر جیفری وینڈرسے تھے،جنہوں نے 10 اوورز میں صرف 33 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں۔3 وکٹیں چیترتھ اسالنکا نے 20 رنز دے کر لیں۔اہم بات یہ ہے کہ پہلی تمام 6 وکٹیں جیفری وینڈرسے کی تھیں۔ اس سے قبل ان کی کیریئر کی بہترین بائولنگ 10 رنزکے عوض 4 وکٹیں تھی۔
تین میچزکی سیریز میں سری لنکا کو بھارت کے خلاف 0-1 کی ناقابل شکست برتری ہے۔