کرک اگین رپورٹ
ایشیاکپ 2023 شیڈول اعلان سے قبل منظرعام پر،ملتان اور لاہورمیچزکی تاریخیں،۔پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2023 کے حتمی شیڈول کا اعلان آج شام سوا 7 بجے کرے گالیکن اس سے قبل بھارتی میڈیا میں ایشیا کپ 2023 میچز کا شیڈول گردش کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2023 اب 31 کی بجائے 30 اگست کو شروع ہوگا۔لاہور کے ساتھ ملتان وینیو میں شامل ہوگیا ہے۔سری لنکا کے 2 شہر میزبان ہونگے۔پاکستان اور سری لنکا کا گروپ میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہوگا۔
ایشیا کپ 2023 شیڈول اعلان کی تاریخ،وقت سامنے آگیا،ذکا اشرف رونمائی کریں گے
ایشیا کپ پاکستان کی میزبانی میں 50 اوورز فارمیٹ کے تحت 30 اگست سے 2 ممالک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں ،ان کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے:پاکستان،بھارت اور نیپال
گروپ بی:سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان
ٹورنامنٹ میں کل 13 میچ کھیلے جائیں گے، جن میں سے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوں گے ۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی اور اس مرحلے میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ ایشیا کپ، جو اس بار 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، بنیادی طور پر چھ میں سے پانچ ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری کا سبب بنے گا،ملتان کو دوسرے مقام کے طور پر شامل کیا گیا۔ ڈرافٹ شیڈول میں، ملتان صرف افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا جس میں لاہور تین میچز ہونگے۔ایک سپر 4 کا میچ بھی ہوگا۔
ایشیا کپ 2023 میں ملتان اور لاہور کے میچز کا شیڈول
اگست 30،پاکستان بمقابلہ نیپال،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
لاہور میں ایشیا کپ 2023 میچز
ستمبر 3،بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان،لاہور
ستمبر5،سری لنکا بمقابلہ افغانستان،لاہور
ستمبر6،اے ون بمقابلہ اے 2 ،لاہور
پاکستان اور بھارت سپر فور مرحلے میں آگے بڑھتے ہیں، تو وہ 10 ستمبر کو کینڈی میں دوبارہ کھیلیں گے۔ دمبولا سری لنکا کا دوسرا مقام ہے جو سپر 4 مرحلے میں تین میچوں کی میزبانی کے لیے درج ہے۔