کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو سری لنکا میں ناقابل یقین ون ڈے شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چپینز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا ۔سری لنکا میں ایک جیتا ہوا ون ڈے میچ ہار گئے۔ دو ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کولمبو میں میزبان ٹیم 49 رنز سے جیت گئی۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو 55 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی پولین لوٹ چکے تھے اور تقریبا 135 پر 8 وکٹیں گر چکی تھیں، لیکن اس کے باوجود ٹیم 46 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔ اننگز کی خاص بات کپتان اسالنکا کے 127 رنز تھے اور وہ آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے۔ یوں ان کی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سنبھالا ملا ۔ڈیمیوٹ ویلاگے صرف 30 رنز کے ساتھ ان کے ساتھ تھے۔ باقی سب تھوڑے تھوڑے سکور کر کے گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ نے 61 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا اننگز کا آغاز تباہی والا تھا ۔صفر پر پہلی وکٹ گری سات پہ دو 18 پہ تین 31 پر چار وکٹیں گرنے کے بعد 83 پر پانچویں اور 85 پر جب چھٹی وکٹ گری تو لگا کہ آج آسٹریلیا کی ٹیم ہار جائے گی اور پھر یہی ہوا ۔پوری ٹیم 33 اعشاریہ پانچ اوور میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیکس کیری نے 41 اور ایرون ہارڈی نے 32 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ٹاپ آرڈرز تمام کے تمام ناکام رہے۔ کپتان سمتھ صرف 12 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے تھیکاشانے کاشانہ نے 40رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔
Getty Images