لاہور،کرک اگین رپورٹ۔احمد شہزاد وکرانت گپتا کے آگے پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے بھارتی صحافی کے سامنے بیٹھ کر پاکستان کرکٹ کا عرس پڑھ دیا۔کرکٹ بورڈ کو دھو ڈالا۔بابر اعظم کو تیسرے درجہ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔
لاہور میں آئے سرحد پار سے وکرانت گپتا کو وہ انٹرویو دے رہے تھے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کوریج کیلئے کئی صحافی موجود ہیں۔
احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں سیاست ہے۔سلیکشن خراب ہے۔گروپ بندی ہے۔بابر اعظم کپتانی کےلائق نہیں تھے۔انہیں غلط کپتان بنایا گیا،اب وقت آگیا ہے کہ ذمہ دار لوگ سامنے لائیں۔ویرات کوہلی کی تعریف کی۔بھارتی سسٹم کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اب بھی مہان کھلاڑی ہیں۔