کراچی،کرک اگین رپورٹ
ایلکس ہیلز نے حسن علی اور بابر کا انتخاب کرلیا،ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل ٹیموں کی پیش گوئی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے ایلکس ہیلز کہتے ہیں کہ مجھےا گر اپنی سالگرہ پر کسی کو بلانا پڑا تو حسن علی کو بلائیں گے،کیونکہ وہ فنی ہیں۔انتہائی مزاحیہ ہیں،مزا آتا ہے۔ٹام کرن کے ساتھ مجھے ملنے،رہنے میں آسانی ہوتی ہے،اس سے کافی عرصہ سے بہترین تعلقات ہیں۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ہاف سنچری کے ساتھ اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکرنے والے ایلکس ہیلز کہتے ہیں کہ جان ڈینلی کے ساتھ ڈنر کرنا اور راجر فیڈرر کے ساتھ کرسمس کارڈ شیئر کرنا مجھے اچھا لگے گا۔
پی سی بی نے لاہور میچز مشکل بنادیئے،24 ستمبر تک فینز کو قذافی اسٹیڈیم حاضری کا حکم
ایک سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ حارث رئوف کا سامنا کرتے ہوئے اسے یہی کہنا پسند کروں گا کہ بچ کے۔اگر بابر اعظم اور محمد رضوان کھیل رہے ہوں اور سیٹ ہوجائیں تو ان سے کہوں گا کہ ان سے سنگل بے شک بنوائے جائو لیکن بائونڈریز سے بچنا ہوگا۔اگر مجھے یہ آفر ملے کجہ بیٹنگ کے لئے اوپنر پارٹنر منتخب کروں تو بابر اعظم کو کروں گا۔
پاکستان اورانگلینڈ کی سیریز کا بہترین بیٹر فل سالٹ اور آصف علی ہوسکتا ہے اوربہترین بائولر مارک ووڈ اور حارث رئوف ہوسکجتے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کے سیمی فائنل کے لئے 4 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ایلکس ہیلز نے جن کا نام لیا ہے،اتفاق سے وہ اس وقت ایشیا میں ایکشن میں ہیں۔بھارت میں آسٹریلیا اور پاکستان میں انگلینڈ موجود ہیں۔ان 4 ممالک کو وہ رواں سال کے ورلڈ ٹی 20 سیمی فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔