| | | | |

پی سی بی نے لاہور میچز مشکل بنادیئے،24 ستمبر تک فینز کو قذافی اسٹیڈیم حاضری کا حکم

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں شیڈول انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز کے لئے فینز کی دوڑیں لگوادی ہیں۔فینز کا اسٹیڈیم میں دا خلہ مشکل سے مشکل تر بنادیا ہے۔اس طرح میچ دیکھنے والوں کو ایک بار ہر حال میں قذافی اسٹیڈیم جانا ہوگا۔میچ سے قبل میدان کی زیارت ضروری قرار پائی ہے۔ٹکٹ ہولڈرز کو 24 ستمبرتک  قذافی اسٹیڈیم میں طلب کرلیاگیا ہے،جب کہ میچز اس کے 4 روز بعد ہونگے۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے میچز دیکھنے کے خواہش مند حضرات روزانہ کی بنیاد پر حاضری دیں۔پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ فینز جنہوں نے لاہور میچزکے ٹکٹس لئے ہیں۔وہ 24 ستمبر تک لاہور کے اسٹیڈیم آئیں اور اپنے فزیکل ٹکٹس لے سکیں۔

معین علی کراچی اور ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے شکرگزار

تمام شائقین روزانہ دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک قذافی اسٹیڈیم آسکتے ہیں اور اپنا پرنٹ ٹکٹ دکھاکر فزیکل ٹکٹ لے سکتے ہیں۔

وی آئی پی اور فرسٹ کلاس ٹکٹس ہولڈر گیٹ نمبر 8 پر جب کہ پریمئم اورجنرل کیٹگریز کے ٹکٹ کی تصدیق گیٹ نمبر 10 پر ہوسکے گی۔شائقین سے پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لائیں،ان کی تصدیق اسی شناختی کارڈ سے ہوگی۔ٹکٹ تب ہی مل سکے گا،اسی ٹکٹ پر میدان میں داخلہ کی اجازت ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *