ملتان۔کرک اگین رپورٹعلی ترین نے پی سی بی نوٹس کے کھلے عام ٹکڑے کرڈالے،طبل جنگ،سخت اور طنزیہ جواب۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ۔آدھی رات کو ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے درودیوار ہلاڈالے۔پی ایس ایل چلانے والوں،کرکٹ بورڈ حکام کی غلطیوں کی طویل فہرست بتادی۔ساتھ میں انہوں نے طنزیہ معافی ایسی مانگی کہ ویڈیو پیغام کے آخر میں پی سی بی کے دیئئے گئے لیگل نوٹس کے ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے۔
علی ترین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنی ویڈیو میں سخت باتیں کیں۔پی سی بی حکام اور پی ایس ایل حکام کو اڑھائی لوگ کہا،من مرضی کے فیصلے کرنے،دوسروں کو نظر انداز کرنے کے سنگین الزامات عائد کئے اور کہا ہے کہ میری لیگل ٹیم نے مجھے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پر کھلے عام معافی مانگنی نہیں بنتی لیکن اگر ان کو لگتا ہے کہ میں نے غلطی کی تو معافی مانگتا ہوں۔
علی ترین نے اس کے بعد معافی کیا مناگی۔پی ایس ایل اور پی سی بی حکام کی ایک ایک غلطی بتائی اور ساتھ میں طنیہ انداز میں معافی مانگی جو آگ لگانے کے مترادف ہے۔
آخر میں انہوں نے پی سی بی کے دیئے گئے لیگل نوٹس کو پھاڑ ڈالا اور ہوا میں پھینک دیا۔
پی سی بی نے انہیں لیگل نوتس دیا تھا کہ تنقید کرنے اور کھلے عام باتیں کرنے پر معافی مانگیں ورنہ فرنچائز آنر شپ سے معطلی اور تاحیات پابندی لگے گی۔
ترین کے اس عمل کے بعد پی سی بی کے خلاف کھلی جنگ چھڑ گئی ہے۔
کرک اگین نے اس سے قبل نیوز بریک کی تھی کہ علی ترین عدالتی جنگ لڑیں گے۔اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
