| | | | | | | |

پی ایس ایل کے تمام ریکارڈز ملتان سلطانز کے قدموں میں،سب سے بڑا ٹوٹل

 

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل کے بڑے ریکارڈز ملتان سلطانز کے قدموں میں ڈھیر،تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 22 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ٹوٹ گیا،اسی طرح پی ایس ایل ہسٹری کے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ بھی پاش پاش ہوگیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولرز کو دھنک کر رکھ دیا ۔
پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔پی ایس ایل 8 ہی نہیں یہ تاریخ کا بڑا ٹوٹل ہے۔سابقہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کا 247 رنز کا تھا ۔
اہم بات عثمان خان کی 36 بالز پر دھواں دھار سنچری تھی جو انہوں نے 7 چھکوں 11 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔وہ 43 بالز پر 120 کرگئے۔

انہوں نے ساتھی بیٹر ریلی روسو کی 41 بالز پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا جو کل رات ہی بنا تھا۔
محمد رضوان 55 اور ریلی روسو 15 کرگئے۔ٹم ڈیوڈ ناقابل شکست 43 رنز بناگئے۔قیس احمد کو 4اوورز میں 77 رنز کی ریکارڈ مار پڑی جو بد ترین بائولنگ دیگر کا ریکارڈ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *