دبئی،کرک اگین رپورٹ
امریکا 2026 ٹی 20 ورلڈکپ میں بھی داخل،پاکستان کہاں،12 ٹیمیں کنفرم۔امریکا نے جہاں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،وہاں اس نے 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کیا ہے۔اسے کوئی کوالیفائر نہیں کھیلنا پڑے گا۔
پاکستان جس نے انگلینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 3 ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کھیل چکا۔سب سے زیادہ 6 بار سیمی فائنل کھیل چکا۔وہ اس بار پہلے مرحلہ سے باہر ہی ہوا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2026 میں بھارت اور سری لنکا میزبان کے طور پر کھیلنے کے اہل ہیں۔اس کے ساتھ اس ورلڈٹی 20 کپ کے سپر 8 کی 8 ٹیمیں براہ راست جائیں گی،اب بھارت چونکہ میزبان کے طور پر بھی کوالیفائی کیا ہے تو اب سپر8 سے 7 ٹیمیں ہونگی۔اس طرح کلا ملا کر 9 ٹیمیں پہنچ چکی ہیں۔باقی 3 ٹیمیں وہ ہونگی جو 30 جون 2024 تک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اگلی پوزیشن پر ہونگی۔یوں پاکستان اس وقت نمبر 7 پر ہے۔وہ بھی کوالیفائی کرگیا ہے۔یہ 12 ٹیمیں براہ راست اگلا ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گی۔باقی 8 ٹیمیں کوالیفائر ایونٹ سے ہونگی۔