نیویارک،کرک اگین رپورٹ
امریکا کا اثریاکچھ اور،بابراعظم کا رضوان سمیت کرکٹ چھوڑنے کاذو معنی اعلان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے او رضوان کے متعلق بڑادعویٰ کردیا ،کہتے ہیں کہ اب ہمیں کرکٹ چھوڑ کر کسی اور سپورٹس گیم میں جانا پڑے گا،۔پاکستان کے دونوں لیجنڈری پلیئرز امریکا کے دورے پر ہیں۔وہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔
ایسی ہی ایک بڑی ملاقات کے حوالہ سے بابر اعظم نےسوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے۔لیجنڈری اسپورٹس پلیئرز کے ساتھ تصویر ہے،ان میں سے ایک نے بیٹ اٹھارکھا ہے۔
بابر اعظم لکھتے ہیں کہ فرانسس نگانو،،قمر عثمان اور جیمز ونسٹن جیسے چیمپئنز بیٹ اٹھالیں اور کرکٹ کے لئے تیاری کرلیں تو میرے اور رضوان کے لئے وقت آگیا ہے کہ ہم کرکٹ چھوڑیں اور کوئی دوسرا کھیل پسند کرلیں۔
بابر اور رضوان نیو یارک ٹائم اسکوائر پر چمک گئے
بابراعظم نے بڑے گہرے انداز میں مذکورہ شخصیات کے ان کے شعبوں کے کھیل اور مقام کی تعریف کی ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ان جیسے نام اگر کرکٹ میں آجائیں تو پھر ان کے سامنے بابراعظم اور محمد رضوان فیل ہی ہونگے،اس لئے بہتر ہے کہ وہ عزت سے کرکٹ سے نکل جائیں۔