پرتھ،کرک اگین رپورٹ
ڈیبیو ٹیسٹ پلیئر عامر جمال کو پڑھ لیں۔کہتے ہیں کہ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے دن بولنگ میں مزا آیا۔دوسرے اسپیل میں ردھم آگیا تھا لہذا زیادہ مزا آیا۔وکٹ کے لحاظ سے کچھ کی رنز ہم نے زیادہ دئیے لیکن ریکور اچھا کرلیا ۔
ٹیسٹ کرکٹ ایک بڑی کرکٹ ہے لیکن جب آپ نے محنت کی ہو تو پھر مشکل نہیں ہوتا۔
صرف 2 وکٹ لینے والے پیسر کہتے ہیں کہ کوشش کرینگے کہ کل انہیں جلد آل آؤٹ کرلیں۔خرم شہزاد کے ساتھ بولنگ کرنا اچھا لگا۔ دونوں ایک دوسرے کو اعتماد دیتے رہے۔
اب صورتحال یہ ہے
آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 346 اسکور کرلئے ہیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی ایک دن میں بہترین اسکور ہے۔دوسرا ان کی آدھی ٹیم باقی ہے۔تیسرا 84 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ۔6 اوورز کم ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز کا اختتام،کس کے لئے ہوا میچ تمام
پرتھ جیسی پچ پر ایک نہیں،ایک ساتھ 2 بائولرز کا ڈیبیو،اوپر سے ناکامی اور پھر یہ خوشی کے شادیانے ۔ڈرامے لاہور تک محدود نہ رہے ۔پرتھ بھی پہنچ چکے ہیں۔