انگلینڈ کا ایک بیٹر زخمی،ایک بائولر کی کل واپسی،اگلا پلان اور ممکنہ آپشنز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بین ڈکٹ اوپننگ کرنے نہیں آئے،انہیں انجری مسائل کا سامنا ہے۔ابرار کا کیچ پکڑتے بال انکے ہاتھ پر لگی تھی۔اس اننگ میں وہ بیٹنگ کریں گے لیکن ساتھ میں ان کا میڈیکلی چیک اپ ہوگا۔
ادھر جیسا کہ کرک اگین 30 ستمبر کو رپورٹ کرچکا ہے انگلش پیسر اولی سٹون شادی کیلئے وطن واپس جائیں گے،ان کا پلان تو یہ تھا کہ وہ دوسرے میچ سے قبل واپس ملتان پہنچ جائیں گے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ ان کی جگہ کسی اور کا سوچ رہا ہے۔کپتان بین سٹوکس کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
کرس واکس سلمان علی آغا کے کیچ آئوٹ کا غلط دعویٰ تو کرہی گئے،ملتان میں راشد لطیف واقعہ کی یاد تازہ
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں کل بدھ 9 اکتوبر کو وطن واپس بھوانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں دوسرے ٹیسٹ میں واپسی سے روکے جانے کی اطلاعات ہیں۔دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا،اولی سٹون کی شادی ہفتہ کو ہوگی۔
انگلینڈ ان کے بنا کیا کرے گا
انگلینڈ منیجمنٹ کرس واکس،بریڈن کراس،اور گٹ اٹکنسن کے ساتھ کھیل رہی ہے لیکن میتھیو پوٹ ایک فاسٹ بولر کی شکل میں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بین سٹوکس کی بائولنگ یا کھیلنے کا ابھی علم نہیں۔لگتا ہے کہ انگلینڈ بورڈ کو ایک سے 2 فاسٹ بائولرز طلب کرنے پڑیں گے۔
ملتان کرکٹ ٹیسٹ،پاکستان 556 رنزبنانے میں کامیاب،اننگ میں کئی ڈرامے