| | | |

دھماکوں کا شکارپاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اوربڑا جھٹکا،بابر اعظم کی رپورٹ میں کئی کھلاڑیوں پر چارجز

فلوریڈا،لاہور:کرک اگین رپورٹ

دھماکوں کا شکارپاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اوربڑا جھٹکا،بابر اعظم کی رپورٹ میں کئی کھلاڑیوں پر چارجز ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024میں پاکستان کی شکست کے بعد کئی بڑے دھماکے ہوئے تھے۔ان میں اب ایک اور اضافہ ہوا چاہتا ہے۔کپتان بابر اعظم کی جانب سے بہت بڑی رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔بھرپور انکشافات ہیں۔اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس بیان کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کی سرجری ہوگی۔اس نے سب کو چونکادیا۔پھر پاکستان ٹیم میں دراڑ کی خبریں نکلیں،سابق کپتان وسیم اکرم نے اس کی تصدیق کی اور سخت تنقید کی۔پھر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی ڈریسنگ روم کی بات چیت لیک ہوئی تھی،اس میں بھی لڑائی اور بول چال بند کا ذکر تھا۔اس کی نہ ہی تردید ہے اور نہ ہی تصدیق۔پھر حارث رئوف اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا کے روڈ پر تھے تو فین سے جھگڑا انٹرنیشنل ہیڈ لائنز بنا۔بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے،میچ فکسنگ کے مبینہ الزامات،شاداب خان کا شاہین کی کپتانی کے خلاف بیان،افتخار کا عماد وسیم کو بس کے نیچے ڈالنا جیسے واقعات یہ بتاتے ہیں کہ بہت کچھ گڑ بڑ ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں شکست،پی سی بی میں نئے ہتک عزت قانون کے تحت نوٹسزکی تیاری شروع

اب اس میں ایک نیا باب جڑرہا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بعض کھلاڑیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ہیں۔پی سی بی نے پی ٹی آئی نیوز ادارے کو بتایا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم بعض پلیئرز کی پیش کی گئی پرفارمنس پر شک کا اظہار کررہے ہیں اور انہیں اپنی رپورٹ کا حصہ بناچکے ہیں۔پی سی بی کو یہ رپورٹ جیسے ہی ملے گی۔محسن نقوی کو ضروری لگا تو میڈیا اور قوم کو آگاہ کریں گے۔

پاکستان نے اگلے 7 ماہ میں 7 ٹیسٹ میچز9 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔اس کا آغاز اگست 2022 سے ہوگا۔

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان

دو میچز کی ٹیسٹ سیریز اگست میں ہوگی۔میچز راولپنڈی اور ملتان میں ہونگے۔پاکستان ٹیم کا کیمپ نئے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کی زیر نگرانی 24 جولائی سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پہلا ٹیسٹ پنڈی اور دوسرا ملتان میں کروانے کی تجویز ہے۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان

اکتوبر 2024 میں انگلش ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے آئے گی۔سیریز کا  آغاز پنڈی سے ہوگا۔ملتان سے ہوتا کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔

نومبر میں پاکستان کادورہ آسٹریلیا

کینگروز کے ہاں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز ہونگے۔

پاکستان کا دورہ زمبابوے

پاکستان 20 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گا۔

پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا

پاکستان جنوبی افریقا میں 10 دسمبر سے 7 جنوری 2025 تک  3 ون ڈے،3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز،ملتان کو 2 میچز مل گئے،مزید تفصیلات

پی سی بی کو وائٹ بال ٹیم کے کپتان،کھلاڑیوں اور ماحول کو ٹھیک کرنے کیلئے کم سے کم 3 ماہ ہیں۔جولائی سے ستمبر تک ساراقبلہ درست کرنا ہوگا۔90 روز میں کیا ہوگا۔بابر اعظم کی رپورٹ کس کے خلاف ہوگی۔کپتانی کسے ملے گی اور ٹیسٹ سیریز سے کون ڈراپ ہوگا۔پی سی بی میں کیا ہوگا۔کئی نئے دھماکے سننے کو ملیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *