کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایک اور کپتان برطرف،تین فارمیٹ کے تیسرے کپتان مقرر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرونارتنے 30 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کرکے 12 جیتے، 12 ہارے اور چھ میچ ڈرا کرنے والے کو برطرف کردیا گیا ہے۔ انہوں نے 2019 کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں ایک یادگار ٹیسٹ سیریز جیتی، ایسا کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی اور تاریخ میں صرف تیسری۔بھارت سمیت ایشیائی ممالک نہ کرسکے لیکن وہ ہٹادیئے گئے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ،کھیل کیوں رکا،امپائرزنے شان مسعود سے کیا شرط رکھی،سابق کرکٹرزبرس پڑے
سری لنکن چیف سلیکٹر اپل تھرنگا نے تصدیق کی ہے کہ دھننجایا ڈی سلوا دیمتھ کرونارتنے کی جگہ ان کے ٹیسٹ کپتان ہوں گے، اور اس طرح وہ اپنے ملک کے ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے 18ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ان کے متبادل دھننجیا 51 ٹیسٹ کھیل چکےہیں، جس کے دوران ان کے نام دس سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں ہیں۔ ان کی پہلی اسائنمنٹ افغانستان کے خلاف 6 فروری سے شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میں ہوگی۔حالیہ ہفتوں میں سری لنکا کی کپتانی میں تیسری تبدیلی ہے، جس میں بالترتیب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کے لیے کوسل مینڈس اور وینندو ہاسرنگا کو مقرر کیا گیا ہے۔