لندن،کرک اگین رپورٹ۔دورہ پاکستان کے دوران ایک اور انگلینڈ ٹیم کا اعلان،سیریز بھی اسی ماہ سے،کچھ ٹیسٹ پلیئرز بھی شامل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے پاکستان دورے کے دوران اپنی ایک اور ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور یہی نہیں کہ اس کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے،اسی ماہ ہی اسے محدود اوورز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز جانا ہے۔پاکستان میں آخری ٹیسٹ کھیلنے والی انگلش ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 2 کھلاڑی بھی ویسٹ انڈیز کے دورے کا حصہ ہونگے۔
انگلینڈ نے محدود اوورز کی سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔اصل کپتان جوس بٹلر کی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے۔انگلش ٹیم اس ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔لیگ سپنر جعفرچوہان کو نئے کھلاڑی کے طور پر کیپ ملی ہے۔ڈین موسلی او جان ٹرنر کو بھی نئے پلیئرزکے طور پر لیا گیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے ملتان پہنچ گئی
مجموعی طور پر انگلینڈ نے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سے مزید دو کھلاڑی انگلش ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حتمی انتخاب کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کی ساخت کیا ہوگی۔ انگلینڈ 31 اکتوبر سے ویسٹ انڈیا کے ساتھ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےگا۔
پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگوا۔ جمعرات 31 اکتوبر
دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگوا ۔ ہفتہ 2 نومبر
تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس ۔ بدھ 6 نومبر
پہلا ٹی 20: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس۔ ہفتہ 9 نومبر
دوسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس ۔ اتوار 10 نومبر
تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ جمعرات 14 نومبر،گراس آئس لیٹ
چوتھا ٹی 20: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ؛ اسٹیڈیم، ۔ہفتہ 16 نومبر۔سنیٹ لوشیا
پانچواں ٹی 20۔اتوار 17 نومبر۔سینٹ لوشیا