برج ٹائون۔کرک اگین رپورٹ۔رضوان کی ایک اور بہتر اننگ،سی پی ایل میں ٹیم 1 رن سے کامیاب،امیدیں زندہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان سی پی ایل میں سینٹ کٹس کیلئے کھیل رہے ہیں۔ایشیا کپ ٹیم سے ڈراپ وکٹ کیپر بیٹر رضوان کی ٹیم کم سکور شو میں بھی کامیاب ہورہی ہے اور ناک آئوٹ کیلئے امیدیں تر رکھی ہیں۔رضوان کا گزشتہ میچ کی طرح اس میں بھی حصہ رہا۔
برج ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں سینٹ کٹس نے پہلے کھیل کر7 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔محمد رضوان نے اوپننگ کمان پر 36 بالز پر 39 رنزکئے۔یہ اس لئے بھی سلو تھے کہ 62 پر 4 اور74 پر 5 کھلاڑی آئوٹ تھے اور پچ مشکل تھی۔کپتان جیسن ہولڈر نے 30 بالز پر 53 کرکے ٹیم کو ریسکیو کیا۔جواب میں بارباڈوس رائلز ٹیم 7 وکٹ پر 149 رنز بناسکی اور ایک رن سے ہارگئی۔
آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے لیکن جیسن ہولڈر نے 12 رنز دیئے۔کوئنٹن ڈی کاک 22،برینڈن کنگ 29ڈیئر ڈوسین 37 رنزکرسکے۔جیسن ہولڈر نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی۔
