لندن۔کرک اگین رپورٹ ۔امام الحق کی ایک اور اننگ،معاہدے میں توسیع،پاکستان کیلئے بھی سگنل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ امام الحق کو انگلینڈ میں ابتدائی طور پر پانچ کاؤنٹی چیمپئن شپ میچزاور 8 ون ڈے کپ میچوں کے لیے سائن کیا گیا تھا، اب ناک آؤٹ مرحلے کے لیے یارکشائر کے ساتھ ہی رہیں گے، اس لیے کہ یارکشائر اس وقت گروپ بی میں سات میچز میں 6 جیت اور 24 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
بائیں ہاتھ کے پاکستانی کھلاڑی کی کارکردگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان 50 اوور کے فارمیٹ میں فتوحات کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ وہ حال ہی میں 34 سالوں میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارے ہیں، اور اس سال 11 میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں۔ امام نے آخری بار اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا لیکن انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے فارمیٹ میں 75 میچوں میں 47.04 کی اوسط سے 3,152 رنز بنائے ہیںیاارکشائر کے اسکواڈ میں آخری لمحات کے متبادل اما الحق نے مزید پچاس کے ساتھ ون ڈے کپ کے گروپ مرحلے سے ہی سائن آؤٹ کیا۔
امام نے منگل کو سپٹ فائر گراؤنڈ میں کینٹ کے خلاف 73 گیندوں پر 70 رنز بناتے ہوئے ایک اور روانی سے اننگز کھیلی۔امام نے لیگ مرحلے میں 97.16 کی اوسط سے 583 رنز بنائے جس میں سات اننگز میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔
