پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
سری لنکا خودکار انداز میں ورلڈکپ 2023 میں جانے سے ایک قدم اور دور ہوگیا۔افغانستان دروازے پر پہنچ گیا ہے،اب اس کی براہ راست شرکت یقینی ہوگئی ہے۔ایسا کیا ہوا ہے۔
پالی کیلے میں کھیلاگیا میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔اس کے بعد سری لنکا کو صرف 5 پوائنٹس ملے ہیں،اس سے اس کی مہم دم توڑتی نظر آرہی ہے جب کہ افغانستان مزید 5 پوائنٹس کے ساتھ اپنا کھاتہ 115 تک پہنچاچکا ہے۔
بھارت اور نیوزی لینڈ میچ بارش کی نذر،پاکستان ورلڈکپ 2023 کےلئے کنفرم
پہلے میچ کے برعکس دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن بائولرز نے اچھی واپسی کی جب افغانستان ٹیم کو135 رنز ایک وکٹ پر ہوتے ہوئے بھی 228 اسکور تک فارغ کردیا لیکن جوابی اننگ میں اس نے ابھی 16 بال کھیل کر بناکسی نقصان کے 10 ہی اسکور کئے تھے کہ تیز بارش ہوگئی اور میچ ختم کرنا پڑا۔
یہ سیریز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔اس میں اب بدھ کے شیڈول میچ میں سری لنکا جیت کر زیادہ سے زیادہ سیریز برابر کرسکتا ہے،ورنہ ابھی افغانستان کو پہلی فتح کی بدولت برتری ہے۔
سری لنکا کے لیگ کے 4 میچزباقی ہیں۔67 پوائنٹس پر موجود ٹیم 4 میچز جیت بھی جائے،نیٹ رن ریٹ پر اس کے پوائنٹس بھی نہ کٹیں تو وہ زیادہ سے زیادہ 107 پوائنٹس پر مہم ختم کرے گا۔یوں وہ ویسٹ انڈیز سے آگے نکل جائے گا۔افغانستان اس کی پہنچ سے دور ہوجائے گا۔ویسٹ انڈیز پہلے ہی 88 پر فارغ ہے۔جنوبی افریقا جو 59 پرموجود ہے۔اس کے پاس عملی طور پر 5 میچزباقی ہیں۔یوں وہ تمام جیت کر 109 پوائنٹس پر ختم کرےگا۔اس طرح افغانستان اس سے بھی آگے ہے۔آسان الفاظ میں بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،بنگلہ دیش،پاکستان کے ساتھ 7 ویں ٹیم افغانستان کی کنفرم ہوگئی ہے۔اب ایک ٹیم کے لئے سری لنکا،ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا میں مقابلہ باقی ہے۔
آج صبح نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم کا کیویزکے خلاف دوسرا ون ڈے بھی بارش کی نذر ہوا۔اس سے پاکستان کی کلیئرنس بھی طے ہوگئی ہے۔ورلڈکپ 2023 جو کہ بھارت میں شیڈول ہے،اس میں لیگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔باقیوں کو کوالیفائر کھیلنا پڑے گا۔