| | | | | | | | | | | | | | |

بھارت اور نیوزی لینڈ میچ بارش کی نذر،پاکستان ورلڈکپ 2023 کےلئے کنفرم

عمران عثمانی

بھارت اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔ہملٹن میں ساراد بارش رہی۔میچ کو 29 اوورز فی اننگ تک محدود کرکے کوشش کی گئی۔بھارتی ٹیم نے 12 اوورز5 بالز تک ایک وکٹ پر 89 رنزبنائے تھے کہ پھر تیز بارش ہوگئی،امپائرز نے باہمی مشاورت کے بعد کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔یوں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز میں اب کیوی ٹیم کو 0-1 کی ناقابل شکست برتری ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کو 5،5 پوائنٹس ملے ہیں۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان نے ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ براہ راست حاصل کرلیا ہے۔اس کے ساتھ بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔باقی 2 سیٹوںکے لئے افغانستان،ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور جنوبی افریقا امیدوار ہیں۔افغانستان کے 11 میچزباقی ہیں،اس کے 110 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔یوں اس کے امکانات 99 فیصد موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز کے 88 پوائنٹس ہیں،مہم تمام ہے۔میچز ختم ہیں۔سری لنکا کے 62 پوائنٹس ہیں۔5 میچز باقی ہیں۔تمام جیتے تو 112 پوائنٹس پر مہم تمام ہوگی،گویا ویسٹ انڈیز سے آگے ہوگا۔افغانستان کو پکڑنا اس لئے مشکل ہوگا کہ اس کے بہت میچز ہیں۔جنوبی افریقا کے 59 پوائنٹس ہیں۔8 میچز باقی ہیں لیکن ان میں سے 3 میچز آسٹریلیا کے خلاف اس نے کھیلنے سے معذرت کی ہے۔فروری 2023 میں ان کے پوائنٹس آسٹریلیا کو منتقل ہونگے۔پروٹیز کے پاس پھر 5 میچز ہونگے اور تمام جیتے تو 109 پوائنٹس ہونگے۔

خدشات ختم،تاریخی لمحات،انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اس ساری صورتحال میں جنوبی افریقا سب سے زیادہ خطرے میں ہے۔اس کے بعد سری لنکا اور پھر ویسٹ انڈیز۔جنوبی افریقا کا کوالیفائر میں جانا یقینی ہے۔ویسٹ انڈیز اور سری لنکا میں سے ایک کو بھی باہر ہونا ہوگا۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔کیوی ٹیم آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ہوجاتی لیکن یہ موقع اب بھی موجود ہے کہ وہ تیسرا ون ڈے جیت کر چوتھے سے پہلے نمبرپر آجائے۔

ورلڈکپ سپر لیگ کیا ہے

آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کی ٹکٹ کے لئے ٹیموں کی باہمی ون ڈٖے سیریز کو ورلڈکپ سپر لیگ کاٹائٹل دے رکھا ہے۔ہر ون ڈے میچ کے 10 پوائنٹس ہیں۔یہ سیریز جولائی 2020 سے  شروع ہوئی جو مئی 2023 تک رہے گی۔اس کے بعد ٹیبل پر موجود ٹاپ 8 ٹیمیں برراہ راست ورلڈکپ 2023 کھیلنے کی اہل ہونگی۔میزبان بھارت تو پہلے ہی ٹکٹ لے چکا۔باقی ٹیموں کو  کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔لیگ میں 13 ٹیمیں ہیں۔کل 156 میچز ہیں۔ہر ٹیم کو 3 میچزکی 8 سیریز مطلب کل ملا کر 24 میچز کھیلنے ہیں۔

موجودہ پوائنٹس ٹیبل

اس وقت تک  بھارت 20 میچزکے بعد 134 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،انگلینڈ18 میچزمیں 125 کے ساتھ دوسرے اور17 میچزکے بعد125 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔آسٹریلیا،بنگلہ دیش اور پاکستان 18،18 میچزکے بعد 120 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔افغانستان 13 میچزمیں 110 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں ،ویسٹ انڈیز 24 میچزکے بعد 88 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔آئرلینڈ 21 میچز میں 68 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں اورسری لنکا 19 میچزکے بعد 62 پوائنٹس جکے ساتھ10 ویں پوزیشن پر ہے۔جنوبی افریقا 16 میچز میں 59 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں۔زمبابوے اور نیدرلینڈز 12 ویں اور 13 ویں نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *