| | | | | | |

خدشات ختم،تاریخی لمحات،انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

تمام خدشات ختم،تمام اندازے حقائق میں تبدیل۔انگگلش ٹیسٹ اسکواڈ 17 سال کے بڑے وقفہ کے بعد اسلام آباد اترگیا۔ایئرپورٹ پر مقامی حکام اور پی سی بی آفیشلز نے استقبال کیا۔یہ اس لئے بھی اہم وقت تھا کہ چند گھنٹے قبل تک اسلام آباد لاک ڈائون تھا،جڑواں شہر راولپنڈی اور قرب وجوار کے شہروں میں ٹریفک سٹاپ تھی۔انسانوں کا سمندر تھا،جہاں  یہ سب ناممکن سا تھا۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،درجن بھر تنازعات،2 ممالک کی کرکٹ یا آقاکےسامنے غلام

انگلینڈ کرکٹ ٹیم بین سٹوکس کی قیادت  میں غیر ملکی پرواز سے دبئی سےا ڑی اور اسلام آباد اتری۔ای سی بی نے رات گئے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ ہم نے پاکستان کو چھولیا ہے۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کے 3 ٹیسٹ میچزہونگے۔پہلا ٹیسٹ یکم سے راولپنڈی،دوسرا 9 سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلاجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *