لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک اور بڑا فیصلہ،سب کو ساتھ لے کرچلنے کا دعویٰ کرنے والے نجم سیٹھی نے24 گھنٹوں میں پی سی بی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو بے اختیار کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے والے متعدد ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز کو بے اختیار کردیاگیا ہے۔ساتھ ہی حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام فیصلے نجم سیٹھی خود کریں گے۔ڈیپارٹمنٹس ہیڈ کا کوئی بھی فیصلہ موثر نہیں ہوگا۔دوسرے الفاظ میں انہیں سافٹ سگنل کے ساتھ پیسی بی سے آئوٹ کردیا گیا ہے۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو پہلا بڑا دھچکا،ثنا میر کاانکار،شاہد آفریدی کی عدم دلچسپی
پی سی بی ہیڈ کوارٹر سے آج ہی کچھ نئی تقرریوں کی اطلاعات ہیں۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے،کھلاڑی ٹینس ماحول میں شریک ہیں۔چہروں پر زیادہ خوشی نہیں ہے۔