| | | | |

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو پہلا بڑا دھچکا،ثنا میر کاانکار،شاہد آفریدی کی عدم دلچسپی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بنائی گئی نئی منیجمنٹ کمیٹی کو پہلا بڑا دھچکا۔اس کی 14 رکنی کمیٹی میں شامل ثنا میر نے کام سے انکار کردیا ہے۔شاہد آفریدی کے حوالہ سے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات ہیں۔یوں 14 رکنی کمیٹی میں شامل2 بڑے نام کرکٹرز سائیڈ لائن ہورہے ہیں،اس کے بعد اس کا مینڈٹ قطعی مشکوک ہوگیا ہے۔

ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مجھے بڑا فخر ہے کہ مجھے اس قابل جانا گیا ہے کہ میرے ہاتھ میں کرکٹ بورڈ کا کچھ حصہ ہو،مجھے پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغام ملے ہیں،میں اس پر شکرگزار ہوں لیکن میں معذرت خواہ ہوں کہ میں اس پی سی بی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتی،میرے دیگر پراجیکٹ ہیں،اس پر توجہ چاہتی ہوں۔

ادھر سابق کپتان بوم بوم آفریدی کے حوالہ سے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات ہیں،انہوں نے اپنی فائونڈیشن شاہد آفریدی فائونڈیشن کے کام میں مصروفیت کو جواز بناکر حصہ بننے میں دلچسپی نہیں لی ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے رات گئے بذریعہ ای میل بڑی برطرفی کردی

کرک اگین ذرائع کے مطابق پی سی بی سے جڑے کچھ حکام انہیں راضی کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

دو روز قبل پی سی بی پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بیک جنبش پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ تحلیل کردیا تھا۔چیئرمین رمیز راجہ کو سبکدوش کیا۔نجم سیٹھی  کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی بناکر 14 رکنی کمیٹی کااعلان کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *