| | | | | |

پاک انگلینڈ سیریز قریب سے دیکھی،فوٹیجز ساتھ لائے ہیں،کیوی ہیڈکوچ کا انکشاف

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاک انگلینڈ سیریز قریب سے دیکھی،فوٹیجز ساتھ لائے ہیں،کیوی ہیڈکوچ کا انکشاف۔انگلینڈ نے نئے کپتان اور کوچ کے انداز م،یں اپنی کرکٹ کھیلی ہے اور ہم نے اسے قریب سے دیکھاہے۔بے شک وہ0-3 سے جیتے ہیں لیکن میچز پھر بھی مقابلہ کے رہے۔ہم نے اسے دیکھا ہے اور ساتھ مین ہمارے پاس فوٹیجز بھی ہیں،اس لئے پاکستان کو آسان ہدف ہزگز نہیں لیں گے۔

فضل حق فاروقی کو بگ بیش سے نکال دیا گیا،معاہدہ ختم،پاکستان کا نیا اسکواڈ،دیگر اہم خبریں

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کہتے ہیں کہ ہم اپنا انداز لیں گے۔پاکستان کو آسان نہیں لیں گے،اس لئےکہ پاکستان اپنے ملک اور اپنی ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہا ہے۔کراچی کے نیشنل بنک ایرینا میں  پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہاں کھیلنے کو بے تاب ہیں۔بھرپورتیاری میں ہیں۔نیند کا ایشو چند روز میں حل ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں بلیک کیپس ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے ہی آئے ہیں۔20 برس بعد یہاں کھیلنا ایک خواب ہے لیکن اب حالات اچھے ہیں،تبدیل ہیں۔پاکستانی فینز کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *