| | |

نیوزی لینڈ تاریخی ٹیسٹ ٹرافی سے پھر دور ہونے لگا،جنوبی افریقا کا کڑا وار،فیورٹ ہوگیا

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Image source nzherald

نیوزی لینڈ تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے سے دور ہونے لگا۔جنوبی افریقا کے خلاف 90 سالہ ٹیسٹ تاریخ رکھنے والی کیوی ٹیم 2 میچزکی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کجے دھانے پر موجود ہے۔کھیل کے 4 روز مکمل ہوگئے ہیں،جیت کے لئے مزید 332 رنز بقایا ہیں اور صرف 6 وکٹیں ہاتھوں میں ہیں۔

پیر کو چوتھے روز اس نے جب 426 رنزکے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس کی 3 وکٹیں جلد گرگئیں۔ڈیوون کونوے 60  رنزکے ساتھ مزاحمت کررہے ہیں۔کھیل کے خاتمہ پر نیوزی لینڈ کا 4 وکٹ پر 94 اسکور تھا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگ 354 رنز9 وکٹ پر ڈکلیئر کی۔114 پر 5 اور 200 سے پہلے 6 وکٹ گرنے کے بعد بھی کیل ویرنی کی 136 رنزکی اننگ کی بدولت ٹیم، 9 وکٹ پر 354 رنز بناکر ڈکلیئر کرگئی۔جنوبی افریقا پہلی اننگ میں 364 رنزبناسکی تھی۔نیوزی لینڈ ٹیم293 رنز پر آئوٹ ہوئی۔دوسری اننگ میں مشکلات کا شکار ہے۔کیوی فیلڈر ول ینگ کے جنوبی افریقا کی دوسری اننگ میں لئے گئے کیچ کا تذکرہ ہے۔

کیویز نے پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری لے رکھی تھی،اب اس میں شکست سے بچنے کے امکانات کم ہیں،اس لئے پہلی سیریز کی فتح کا خواب پھر خواب بننے لگا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *