| | | | |

نواز کی بیک آنے کی کوششیں فلاپ،پاکستانی ٹیم بھارتی ہٹنگ کےسیلاب میں بہہ گئی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

نواز کی پاکستان کو بیک لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھارتی بائولرز کےحملوں،پانڈیا کے رنزکے سیلاب میں بہہ گئی۔بھارت نے ایشیا کپ 2022 کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔گرین کیپس 2022 کی گزشتہ سال کی فتح کا اثر کھوگئی۔ناکامی کی بنیادی وجہ پاکستانی بیٹنگ لائن کی ناکامی تھی۔اس کے بعد مڈل آرڈر کا گیپ ایک بار پھر ننگا ہوا۔بھارت 5 وکٹ سے جیتا۔

فخر کا بابر کے ساتھ اظہار یکجہتی،امپائر کودیکھے بناباہر چل دیئے،پاکستانی کپتان پر سکتہ

بھارتی اننگ نے بظاہر 148 رنزکے آسان ہدف کا تعاقب کیا تو ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے کے ایل راہول کو صفر پر بولڈ کردیا۔گرائونڈ میں سنسنی پھیل گئی،۔اسی اوور میں بابر اعظم کے ہاتھوں ویرات کوہلی کا ڈراپ کیچ سب کے لئے  تلخ یاد بن گیا۔اس وقت وکٹ گرجاتی تو پاکستان کے لئے آسانی ہوجاتی۔

روہت شرما نہایت دبائو میں کھیلے۔100 واں میچ کھیل کر پہلے بھارتی بننے والے ویرات کوہلی نے تیز ہٹنگ کی اور تیزی سے اسکور کیا۔پاکستان کو دوسری اور تیسری کامیابی ایک ساتھ ملی،جب 50 اور 53 کے مجموعہ پر روہت شرما اور ویرات کوہلی ایک ہی پلان کا شکار ہوئے۔دونوں کو محمد نواز نے کھنچی ہوئی اسپبن بال پر شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا،دونوں ہی سیدھا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ آف پوزیشن پر بائونڈری پر کھڑے افتخار احمد کو کیچ دے گئے۔روہت شرما  18 بالز پر صرف 12 رنزکرسکے۔کوہلی 34 بالز پر 35 کرکے آئوٹ ہوئے۔

میچ میں پاکستان کی واپسی کے اثر کو  رویندرا جدیجا اور سوریاکمار یادھیو نے بے اثر کردیا۔دونوں  اسکور کو 89 تک لے گئے۔یہاں نسیم شاہ نے سوریم وکٹ لے کر پاکستان کے لئے امیدیں روشن کیں،خطرناک بیٹر 18 رنزبناکر پیسر کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔ہردک پانڈیا نے جدیجا کے ساتھ مل کر 15 اوورز 3 بالز پر 100 اسکور مکمل کردیئے۔

نسیم شاہ کی بال پر امپائر نے جدیجا کو ایل بی دے دیا،پیسر زخمی ہوئے لیکن ریویو پر جدیجا بچ گئے۔اگلی بال پر انہیں چھکا لگا۔14 بالز  اسکور درکارتھے کہ13 بالز پر 21 رہ گئے۔آخری 2 اوورز میں 21 رنزدرکار تھے۔پاکستانی کپتان نے حارث رئوف کو اوور دے کر غلط کیا جو پہلے ہی عدم اعتماد کا شکار تھے۔نتیجہ میں ان کو اسکور پڑے۔وہ 14 رنزدے گئے۔بھارت 6 بالز پر 7 رنزکی دوری پر تھا۔ نواز آئے،انہوں نے رویندرا جدیجا کو 35 پر بولڈ کرکے سنسنی پھیلادی۔اب 5 بالز پر 7 رنز تھے۔دینش کارتھک آئے،انہوں نے   سوئپ کھیل کرسنگل لیا، اور اب ہردک پانڈیا  سامنے تھے،انہوں نے ڈاٹ بال کردی۔اب 3 بالز پر 6 رنز تھے۔اگلی بال پر انہوں نے چھکا لگا کر بھارت کو 2 بالز قبل 5 وکٹ کی جیت دلوادی۔ ہردک پانڈیا نے 17 بالز پر ناقابل شکست 33 رنزکئے۔

پاکستان کی جانب سے  نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔نواز نے بھی 3آئوٹ کئے۔نواز کے پاس آخری اوور میں فائٹ کرنے کے پاس کچھ نہیں تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی۔1 بال قبل ٹیم 147 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آخری نمبرز پر کھیلنے والے شاہ نواز دھانی نے 6 بالز پر 16 رنزبناکر پاکستان کا اتنا اسکور کیا۔حارث رئوف نے بھی 10 رنزکئے۔بابر اور  فخر بھی 10،10 کرسکے۔افتخار احمد نے 28 اور محمد رضوان نے 43 رنزبنائے۔بھارت کی جانب سے بھونشور کمار نے 26 رنز دے کر 4 اور  ہردک پانڈیا نے25 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیںنائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد فائنل الیون کا حصہخوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔نسیم شاہ،حارث رؤف اور شاہنواز دھانی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *