| | | | |

فخر کا بابر کے ساتھ اظہار یکجہتی،امپائر کودیکھے بناباہر چل دیئے،پاکستانی کپتان پر سکتہ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعظم بابر اعظم کے ساتھ فخرزمان بھی آئوٹ ہوگئے۔پاکستان نے 6 اوورز کی بیٹنگ میں 2 وکٹ پر 43 رنزبنالئے تھے۔

پاکستانی کپتان،دنیا کے نمبر ون بیٹر ایک شاٹ پچ بال پر دائرہ میں کیچ دے گئے۔اٹھتی ہوئی بال پر ان کی شاٹ سلیکشن پر سوال تھا لیکن بہرحال 10 رنزبناکر  بھونشورمار کی بال پر ارشدیپ سنگھ کو کیچ دے گئے۔یہ ایک نازک موقع تھا۔

ایشیا کپ،پاکستان بمقابلہ بھارت،بابر اعظم ٹاس ہارگئے،پاکستان کی بیٹنگ

فخرزمان کھیلنے آئے۔اننگ کے چھٹے اوور میں محمد رضوان نے چھکا،چوکا لگاکر دبائوکم کردیا تھا۔اسی اوور کے آخری سٹیج پر فخرزمان آف سٹمپ سے اپنے قد سے باہر جاتی بال پر وکٹ کیپر کو کیچ دے گئے۔وہ بھی 10 رنزپر فل اسٹاپ لگاگئے۔بابر نے 9 اور فخرنے 6 بالز کھیلیں۔

پاکستانی ٹیم کے لئے 2 نقصان بڑے تھے لیکن اب وکٹ پر محمد رضوان موجود تھے جو سیٹ ہورہے تھے۔

فخرزمان نے تو امپائر کی جانب نہیں دیکھا اور واپس پویلین چل دیئے،پاک،بھارت میچ میں عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔اس موقع پر بابر کی پریشانی یا حیرانی دیکھنے لائق تھی۔

پاکستان نے 9 اوورز میں 2 وکٹ پر 64 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *