| | | | |

آپ اسے ہرانہیں سکتے،سعید انور،ایک جنگجو،وقار یونس،اہم ترین موقع پر سابق کرکٹرزکا ذومعنی ٹوئٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آپ اسے ہرانہیں سکتے،سعید انور،ایک جنگجو،وقار یونس،اہم ترین موقع پر سابق کرکٹرزکا ذومعنی ٹوئٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کرکٹرز اور عمران خان کی کپتانی میں اوپر تلے ڈیبیو کرکے دنیائے کرکٹ کی دونوں فیلڈز میں لیجنڈری کا ٹائٹل پانے والے سعید انور اور وقار یونس نے ذومعنی ٹوئٹس کی ہیں۔اپنے کپتان کیلئے دونوں نے مختلف انداز میں کچھ لکھا ہے۔

 سعید انور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران خان ماضی میں نواز شریف کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں جہاں ایک بات پر نواز شریف کہتے ہیں کہ میں عمران خان کو پہلے ہی سیاست میں آنے کی دعوت دے چکا ہوں لیکن انہوں نے میری دعوت قبول نہیں کی۔اس پر آج سعید انور نے لکھا ہے کہ یہ پیشکش کافی عرصہ پہلے کی گئی تھی، لیکن کپتان نے اسے ٹھکرا دیا، آپ اسے (عمران خان ) کو ہرا نہیں سکتے۔سعید انور کا یہ تبصرہ آج کے حالات کے تناظر میں ہے،سمجھ رکھنے والوں کیلئے کافی ہوگا۔

اولی سٹون اور عمر گل نے پی ایس ایل 9 جوائن کرلی،حفیظ پویلین میں آگئے،محسن نقوی گرائونڈ میں داخل

وقار یونس نے جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک ریلی کی قیادت کرتے تصویر شیئر کی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ انتخابات کو ایک طرف رکھیں مجھے اس روح کے لیے بہت عزت اور محبت ہے۔ ایک سچا جنگجو۔وقار کا یہ تبصرہ بھی آج کے حالات میں معنی خیز ہے۔

لاہور میں سپیڈ کے اوپر شاہین اور شاداب کی دلچسپ گفتگو،ملتان میں دھانی اور میرحمزہ کے دعوے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *