| | | | | | | |

اولی سٹون اور عمر گل نے پی ایس ایل 9 جوائن کرلی،حفیظ پویلین میں آگئے،محسن نقوی گرائونڈ میں داخل

کرک اگین رپورٹ

اولی سٹون اور عمر گل نے پی ایس ایل 9 جوائن کرلی،حفیظ پویلین میں آگئے،محسن نقوی گرائونڈ میں داخل۔پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )9 کے آغاز کے موقع پر نت نئی خبریں ہیں۔عمر گل نے پشاور زلمی میں بائولنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ملتان سلطانز نےریس ٹوپلی کی جگہ اولی سٹون کو سائن کرلیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے معطل ہونے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے اچانک پویلین جوائن کرلیا ہے۔وہ نجی ٹی وی کے شو میں وسیم اکرم،مصباح الحق اور اظہر علی کے ساتھ موجود ہونگے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رات گئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9کی گرینڈ افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔محسن نقوی نے سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی سہولت کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے پورے سٹیڈیم کا وزٹ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاپی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *