| | | | | |

پی ایس ایل 9 ،پھر بائونڈری کے باہر کیچ،فخر زمان ہکا بکا

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 ،پھر بائونڈری کے باہر کیچ،فخر زمان ہکا بکا

پی ایس ایل 9 میں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کو فیلڈنگ کرنا اور کیچ کرنا سکھا رہے ہیں۔ایک اور بائونڈری کے باہر کیچ پکڑا گیا۔لاہور قلندرز کے فخر زمان دیکھتے ہی رہ گئے۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل 9 میچ جاری ہے۔دعوت ملنے پر لاہور قلندرز مشکلات میں تھا۔اوپنر فخر زمان نے لیگ سائیڈ پر رومان رئیس کو چھکے کے لئے کھیلا۔عین بائونڈری پر کھڑے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کیچ لیتے ہوئے بائونڈری سے باہر چلے گئے لیکن فضا میں رہتے ہوئے انہوں نے بال واپس اندر کی جانب کی اور پھر باہر سے اچھل کر اسے کیچ لیا اور سیدھا میدان کے اندر آگرے ۔

پھر کیا تھا۔فخر 10 رنز بناکر جانے پر مجبور ہوئے۔ایسا ہی ایک کیچ ملتان میں لیا گیا تھا ۔

لاہور نے اب تک 8 اوورز میں 3 وکٹ پر صرف 46 رنز بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *