| | | | | |

پی سی بی کی 12 گھنٹوں میں ایک اور ویڈیو،اس بار کیا نیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کی 12 گھنٹوں میں ایک اور ویڈیو،اس بار کیا نیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت کے دوران دوسری ویڈیو شیئرکردی ہے۔دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔14 اگست سے آج 17 اگست کے دوران یہ تیسری ویڈیو ہے۔یوم آزادی پر جاری ہونے والی ویڈیو متنازعہ ہوگئی تھی۔ورلڈکپ 1992 کپتان عمران خان شامل نہ تھے۔نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پڑنے والی بڑی تنقید کے بعد پی سی بی نے گزشتہ رات وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔اس کی جگہ نئی ویڈیو جاری ہوئی۔اس میں عمران خان کی 5 تصاویر شامل تھیں۔وسیم،اکرم نہیں تھے۔

عمران خان کیلئے بولنے والے وسیم اکرم نئی ویڈیو سے آئوٹ،شاہد آفریدی اب بولنے آگئے

آج جمعرات 17 اگست کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں پہلے ورلڈکپ 1975 سے لے کر 13 ویں ورلڈکپ 2023 تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔2023 ورلڈکپ کیلئے بابر اعظم کو کپتان دکھایاگیا ہے۔اس سے قبل کےتمام ورلڈکپ کے پاکستانی کپتان،لینڈنگ وکٹ ٹیکر اور لیڈنگ سکورر کو نمایاں کیا گیا ہے۔1992 ورلڈکپ کو خاص طور پر دکھایاگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *