کوہلی کا ایک اور ریکارڈ لیکن آئی پی ایل میں ٹیم ہارگئی،پوائنٹس ٹیبل میں تبدیلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل ہسٹری میں1000 بائونڈریز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی ضرور بنے لیکن یہ میچ ایسا تھا کہ اس میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا اور آئی پی ایل 2025 پوائنٹس ٹیبل پر دھچکا بھی لگا۔
آر سی بی صرف صرف 163 رنز بنا سکا۔کوہیلی 22 کرگئے،ریکارڈ نام کرگئے۔ لیکن جب وہ باؤلنگ کرنے آئے تو انہوں نے اچھی لڑائی لڑی اور دہلی کیپٹلز کی 4 وکٹیں 58 پر گرادیں۔۔ کے ایل راہول اور ٹرسٹن اسٹبس تھے جنہوں نے ڈی سی کو فتح تک پہنچایا۔ دونوں نے مل کر 100 سے زیادہ رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کی۔ اس نتیجے کے ساتھ، آئی پی ایل 2025 پوائنٹس ٹیبل میں کئی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔راہول 53 بالز پر 93 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپیٹلز،8،8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ دو ہوگئے ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلورو،پنجاب کنگز اور لکھنو 6،6 پوائنٹس کے ساتھ اگلے نمبر پر ہیں۔،