لاہور 15 جنوری، 2024:ء،پی سی بی میڈیا ریلیز
مانسہرہ کے شاہ زیب خان سعید انور بننے کو تیار ،انڈر19 ورلڈ کپ ہدف
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوز،پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبریں یہ بھی ہیں
خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب خان جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ نیوز یہ ہے کہ اپنے اس پہلے ورلڈ کپ میں شاہ زیب پاکستان کے لیے اوپننگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سعید انور سے متاثر بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شاہ زیب خان پاکستان کرکٹ کی طویل عرصہ خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
شاہ زیب کو کرکٹ سے محبت اپنے بھائیوں کو کھیلتا دیکھ کر ہوئی جو ٹیپ بال کرکٹ کے کھلاڑی تھے۔ پاکستان میں جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے شاہ زیب نے بھی ٹیپ بال کرکٹ سے شروعات کی جس نے ان کے لیے آگے بڑھنے کی راہیں کھولیں۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب نے کہا “جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تو مجھے میرے خاندان نے سپورٹ کیا۔ میرے بھائی پہلے ہی کھیل رہے تھے اس لیے انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ مجھے یقین ہے کہ میرا سفر صرف اس وجہ سے بہت آسان ہو گیا کہ ُاس وقت مجھے ان کی حمایت حاصل تھی۔
شاہ زیب کا خواب رہا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹس میں طویل عرصے پاکستان کی نمائندگی کریں۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک اور قدم ہے۔
اس کھیل کو پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے 2018 میں جنید خان کرکٹ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔ وہاں سے شاہ زیب نے اسی سال ریجنل انڈر 13 ٹورنامنٹ کھیلنا شروع کیا اس کے بعد 2021 اور 2022 میں نیشنل انڈر 16 اور نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹس کھیلے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیابی نے انہیں نومبر 2022 میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 میں موقع فراہم کیا۔ مئی 2023 میں بنگلہ دیش کے دورے میں شاہ زیب نے واحد چار روزہ میچ میں 174 رنز بنائے۔ وہ بنگلہ دیش میں مشکل کنڈیشنز کی وجہ سے 174 رنز کی اننگز کو اپنی پسندیدہ کارکردگی بتاتے ہیں۔ اسی دورے کے دوران انہوں نے ایک روزہ سیریز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔
انہوں نے سری لنکا انڈر 19 کے دورۂ پاکستان کے دوران عمدہ کارکردگی دکھائی جس میں چار روزہ میچ میں سنچری بھی شامل ہے۔ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شاہ زیب نے انڈیا انڈر 19 اور افغانستان انڈر 19 کے خلاف نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد کی۔
ورلڈ کپ کے لیے اپنے رول کے بارے میں شاہ زیب کہتے ہیں “ہم نے ایشیا کپ میں انڈیا انڈر 19 کے خلاف کامیابی حاصل کی کیونکہ ہم نے ایک یونٹ کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جب آپ اوپر کے نمبرز میں بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو کبھی کبھی آپ کو شروع میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اننگز کو مستحکم کرنے میں صبر کی ضرورت ہوتی ہے اور میں اسی طرح کھیلتا ہوں کیونکہ میرا کردار ڈیپ بیٹنگ کرنا ہے۔