لاہور،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ
ایک اور سنسنی خیز ڈرامہ،کرکٹ کی دل دھڑکاتی تیزی اور اکھاڑ پچھاڑ کراچی سے لاہور پہنچ گئی۔انگلش کپتان معین علی نے جمال کی تیسری بال پر چھکا مارکر نہ صرف ففٹی مکمل کی بلکہ اختتامی لمحات کی سنسنی خیزی لوٹنے کی کوشش کی۔وہ میچ نہ جتواسکے،پاکستان نے ڈرامائی انداز میں 5 رنز سے میچ جیت کر پہلی بار رواں سیریز میں 2-3 سے سبقت حاصل کرلی۔2 میچز ابھی باقی ہیں۔
ڈیوڈ میلان نے محمد رضوان کو گیند ماردی،وکٹ کیپر میچ سے باہر
انگلینڈ نے بظاہر 146 رنزکے آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اسے رات میں بڑی رات محسوس ہوئی۔کھیلن اواقعی مشکل تھا۔پاکستان نے انگلینڈ کی آدھی ٹیم 62 رنز پر باہر کردی تھی۔ایلکس ہیلز 1،فل سالٹ 3،بین ڈکٹ 10 اور ہیری بورکس 4 کرکے گئے لیکن بڑی وکٹ 36 رنزبنانے والے ڈیوڈ میلان کی ملی جو اسی اسکور میں آئوٹ ہوگئے۔اہم موقع پر انگلش کپتان معین علی کھڑے ہوئے ،پہلے سام کرن نے 17 رنزبناکر ساتھ دیا،بعد میں کرس واکس بھی آملے۔سام کرن 17 کرکے گئے تو بھی انگلینڈ 88 تک جاپہنچا تھا۔آخری 4 اوورز میں 13 کی اوسط سے 50 سے زائداسکور درکار تھے۔شاداب خان نے معین علی کا رن آئوٹ چھوڑ کر پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کیں۔حارث رئوف نے 19 ویں اوور میںکرس واکس کو آئوٹ کرکے سنسنی پھیلادی،انگلش ٹیم کو 6 بالز پر 15 اسکور درکار تھے۔معین علی وکٹ پر موجود تھے۔ڈیبیو کرنے والے ناتجربہ کار عامر جمال اتنا سخت اوورکررہے تھے۔معین علی نے تیسری بال پر چھکا لگا کر ففٹی مکمل کی،انگلینڈ کو 3 بالز پر 8 رنز درکار تھے،اگلی بال ضائع گئی،پاکستان کی امیدیں پھر تازہ ہوگئیں۔انگلش کپتان نہ جتواسکے ،آخری بال پر ٹائی کے لئے چھکا بھی نہ لگ سکا،یوں پاکستان 5 رنز سے جیت گیا۔معین علی51 پر ناٹ آئوٹ آئے۔انگلش ٹیم 7 وکٹ پر 140 رنزتک محدود ہوگئی۔حاڑچ رئوف نے 2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر بیٹنگ شروع کی،پچ نے پہلے اوور سے بتادیا تھا کہ بڑا چیلنج ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 9 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے حسب سابق کام سنبھالے رکھا۔یوں ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں۔دوسری جانب وہ چٹان بنے رہے لیکن آخر کار وہ بھی 18 ویں اوور میں آئوٹ ہونے والے 9 ویں بیٹر بنے۔وہ46 بالز پر 63 اسکور کرسکے۔پاکستانی ٹیم پورے 20 اوورز نہ کھیل سکی اور ایک اوور قبل145 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔شان مسعود 7 اور حیدر علی 4 رنزبناسکے۔افتخار احمد 15 اور آصف علی5 جب کہ محمد نواز صفر پر گئے۔شاداب خان 7 رنزکرسکے،وہ اور نواز دونوں رن آئوٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ 20 رنزکے عوض 3 وکٹ لے کرکامیاب ترین گیند باز بنے۔