| | | | |

ڈیوڈ میلان نے محمد رضوان کو گیند ماردی،وکٹ کیپر میچ سے باہر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ڈیوڈ میلان نے محمد رضوان کو گیند ماردی،وکٹ کیپر میچ سے باہر۔کرکٹ فینز اس وقت حیران ہوگئے،جب انگلینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری 5 ویں ٹی 20 میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپنگ کرنے نہیں آئے،سب نے یہ سمجھا کہ پوری ٹیم کے لئے قریب 20 اوورز کھیلنے والے محمد رضوان 63 رنزبناکر تھک گئے ہیں لیکن بعد میں پی سی بی نے معاملہ کلیئر کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈیوڈ ملان کی تھرو کمر پر  لگنے کے باعث محمد رضوان آرام کررہے ہیں، ان کی جگہ محمد حارث وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔
گیند لگنے کی وجہ سے ان کی کمر پرُسوجن آئی ہے۔ انجری معمولی نوعیت کی ہے۔ اس لئے آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان 3 ،انگلینڈ 4 تبدیلیوں کے ساتھ لاہور میں،ٹاس نیوز

پی سی بی کا موقف یہ ہے کہ انجری معمولی نوعیت کی ہے لیکن سوجن ابھر آئی ہے۔

انگلش ٹیم پاکستان کے 145  رنزکے جواب میں 33 رنزپر 3 وکٹ کھوچکی تھی۔پاکستان نے مہمان ٹیم  کو چھٹے اوور میں اس حد تک محدود کرکے کچھ دبائو زیادہ کررکھا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *