| | | | |

پاکستان 3 ،انگلینڈ 4 تبدیلیوں کے ساتھ لاہور میں،ٹاس نیوز

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ 

دیکھنے میں پچ اچھی ہے لیکن ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ تھوڑی فکر ضرور ہے۔

 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 7 میچز کی سیریز کے 5 ویں ٹی 20 میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان معین علی نے جیتا ہے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستانی ٹیم پہلے بلے باز ی کرے گی۔انگلش ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں۔
نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے

عامر جمال آج اپنا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے ۔عثمان قادر، بیٹر خوشدل شاہ اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو آج آرام دیا گیا ہے۔
میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی اور حیدر علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔
محمد نواز، وسیم جونیئر، شاداب خان، حارث رؤف اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *