بارباڈوس۔کرک اگین رپورٹ۔فل سالٹ کی ایک اور ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری،انگلینڈ پہلے میچ میں کامیاب،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز 8 وکٹ پر 117 رنز سے 9 وکٹ پر 182 رنزتک کا اختتام شاندار تھا لیکن انگلینڈ نے یہ سب کوششیں ناکام کردیں اور 8 وکٹ کی شاندار جیت کے ساتھ 5 میچزکی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 کی برتری لی ہے۔پہلے ثاقب محمود اور پھر فل سالٹ نے پرفارم کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں3 وکٹیں گنوادی تھیں۔میزبان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے نکولس پوران اور کپتان روومین پاول نے صرف 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے لیکن یہ پوران اور آندرے رسل ہی تھے جنہوں نے وکٹوں کے مسلسل بہاؤ کو روکا اور پھر ٹیلنڈر گڈاکیش موتی اور روماریو شیفرڈ نے 26 بالز پر 49 رنز کے ساتھ میزبان ٹیم کو آگے بڑھایاشیفرڈ نے 35 اور موتی نے 33 رنزبنائے۔پیسر ثاقب محمود نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور 28 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ ویسٹ انڈیز میں بھی ہار گیا ،اپنے خلاف ایک نیا ریکارڈ بنوالیا
انگلینڈ کے سالٹ کے صرف 54 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 103 رنز کی شاندار اننگز نے شروع ہی سے حملہ کیا، شمر جوزف کے اوور میں 22 رنز تک بنے۔انگلینڈ نے ہدف صرف 16.5 اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کیا۔جیکب بیتھل 58 پرناقابل شکست تھے۔کپتان جوس بٹلر کی صفر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی۔فل سالٹ نے کیریئر کی تیسری سنچری بنائی ہے۔