| | | | | | |

ایک اور ٹیم پی ایس ایل8 سپر 4 میں،آج ناکام ٹیموں کا مقابلہ،ایک نتیجہ ایک اور کی راہ ہموار کرے گا

 

 

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

ایک اور ٹیم پی ایس ایل8 سپر 4 میں،آج ناکام ٹیموں کا مقابلہ،ایک نتیجہ ایک اور کی راہ ہموار کرے گا۔پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کے بعد ایک اور ٹیم بھی پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔لاہور قلندرز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ٹکٹ کٹوالی ہے۔اب باقی میں ملتان سلطانز کو ایک جیت درکار ہے اور یا پھرچاہے ساری ناکامیاں ہی کیوں نہ ہو لیکن کراچی کنگز اور کوہٹہ گلیڈی ایٹرزکیاجری شکستوں میں تسلسل بھی ملتان کے ساتھ پشاور زلمی کو ٹکٹ دے دے گا۔

لاہور قلندرز 12 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹکٹ ہوچکی ہے۔آج اتفاق سے ایونٹ کی ناکام ترین ٹیمیں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقابل ہونگی۔دونوں کی ظاہری حالت دیکھی جائے تو کراچی سے زیادہ کوئٹہ کی ٹیم بکھری بکھری ہے۔اسکور بھی کرتے ہیں،آئوٹ بھی کرتے ہیں لیکن میچ فنش ہوتے ہارجاتے ہیں۔کراچی کے 8 میچز میں 4 اورکوئٹہ کے 7 میچزمیں 2 پوائنٹس ہیں۔آج کراچی جیتا تو اس کی ایک مبہم سی امید جاگے گی لیکن کوئٹہ کی فتح دونوں کو ایونٹ سے مزید باہر کا راستہ دکھائے گی۔

پی ایس ایل8،سرفراز دور ہوئے سرفرازی سے،گلیڈی ایٹرزباہر ہوئے ایونٹ سے

پی ایس ایل 8 میں یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلاجائے گا۔رواں سیزن سمیت آخری 3 میچزمیں کوئٹہ نے کراچی کو شکست دی ہے۔سرفراز احمد اور عماد وسیم میں خوب جوڑ پڑے گا۔دونوں ہی اس وقت فینزکےلئے مذاق بنی ہے لیکن اپنے حامی شہریوں اور فینز کو پریشان کئے ہوئے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *