کرک اگین رپورٹ۔پاکستان میں ایک اور سہہ ملکی کپ،فارمیٹ ون ڈے،ٹیمیں کنفرم۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان میں اگلے سال ایک روزہ کرکٹ کی سہہ فریقی سیریز ہوگی۔یہ ورلڈکپ 2027 کی تیاری کا حصہ ہوگی۔اس میں اہم ترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اکتوبر 2026 میں سہہ ملکی کپ کی میزبانی کرےگا۔ایک ٹیم سری لنکا اور دوسری ٹیم انگلینڈ کی ہوگی۔اس سےقبل پاکستان موسم گرما میں انگلینڈ کا دورہ کرچکا ہوگا۔
پاکستان نے اس سے قبل رواں سال سہہ ملکی سیریز کھیلی تھی،جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شریک تھیں۔
