لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ملتان سلطانز میں کھلاڑیوں کوئی اختلاف؟وسیم نے جواب دے دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کی کارکردگی خراب ہے۔یہ بات درست ہے لیکن ہن 4 سال سے فائنل کھیل رہے ہیں۔کوئی ایک سیزن ایسا بھی آجاتاہے۔ملتان سلطانز کے کوچ محمد وسیم نےکہا ہے کہ تینوں شعبوں بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ نےمایوس کیا۔اس سے ہم کسی ایک کو کلین چٹ نہیں دے سکتے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی10 وکٹ کی بد ترین شکست پر انہوں نے کہا ہےکہ کھلاڑی درست وقت پر درست فیصلے نہیں کرپارہے۔جب ٹیم ہارتی ہے تو ایسی باتیں عام ہوتی ہیں کہ ٹیم میں یکسانیت نہیں یا باڈی لینگویج سے خرابی لگ رپی۔ایسا نہیں ہے،جب ہارتے ہیں تو ایک ایک بات پن پوائنٹ ہوتی ہے۔
وسیم نےکہا ہےکہ میں یہ نہوں کہوں گا کہ اگلے میچز میں ہمارےکھلاڑی یہ کردیں گے یا وہ کردیں گے۔جب آپ ہارے ہوئے ہوں تو کھلاڑیوں کے حالات بھی ایسے ہی ہوتے ہیں۔