کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
جس نے مشورہ دیناہے،فون کرلے،انگلینڈ کوہرانے کا پلان سیٹ،کپتانی ٹھیک کررہا،بابر اعظم۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ میں گزشتہ 3 سال سے پرفارم کررہا تھا،کپتانی کررہا تھا۔مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے۔اگر کسی نے مجھے مشورہ دینا ہے تو میرا نمبر سب کے پاس ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کولکتہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں کسی دبائو میں نہیں ہوں۔ورلڈکپ کھیلنے آئے تھے ،کھیل رہے ہیں۔آخر تک بڑے فیصلے ہیں کہ ہمنے کسیے کھیلنا ہے۔
بابر اعظم نے کرک اگین کی نیوزکی تصدیق کردی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیتنے اور نیٹ رن ریٹ بہترکرنے کا پلان کیا ہے۔فخرزمان کو 29 اوورز تک کھیلنا ہوگا،اگر کھیل گئے تو ہم ہدف تک جائیں گے۔ہم نے ہتھیار نہیں ڈالے۔کل کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ کل کے بعد کیا ہوگا،مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔میرا فوکس کل کے میچ پر ہے۔بابر اعظم نے تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے بولنے سے بہتر ہے کہ میری پرفارمنس دیکھیں۔ٹیم کے طورپر غلطیاں کی ہیں لیکن سب فیصلے کپتان اور کوچز مل کرکرتے ہیں۔
پاکستان کل اگر پہلے کھیلا تو انگلینڈ کے خلاف اتنے رنزبنانے ہونگے کہ کم سے کم 287 رنزسے جیتیں،تب ہی ورلڈکپ سیمی فائنل کی کہانی بنے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن گارڈنز کولکتہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری.تھاکپتان بابر اعظم افتخار احمد ،وسیم جونئیر ،حسن علی ،سلمان علی آغا اور محمد نواز کی شرکت۔قومی اسکواڈ کے تین ٹریولنگ ریزروز بھی ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ شام بھرپور ٹریننگ سیشن کیا تھا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل شیڈول ہے۔