دبئی،کرک اگین رپورٹ۔آیو ڈیکس لگالو،فلاں گولی کھالو،وسیم اکرم کے طنزیہ ریمارکس پروقار پی سی بی چیئرمین دفاع میں سامنے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے سسٹم پر انگلی اٹھائی ہے کہ زخمی ہونے والے پلیئرز جب ری ہیب سے واپسی کرتے ہیں تو ان کی درست بھال کی دیکھ بھال ہونی چاہئے،یہ باتیں محمد شامی کے 16 ماہ بعد انجری سے نجات پاکر واپسی کرنے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف وکٹیں لینے کے ساتھ شروع ہوئی تھیں اور اس میں فخرزمان کی انجری سے واپسی کے فوری بعد زخمی ہونا،حارث رئوف کی انجری کے بعد پھر تکلیف میں جانا شامل تھا۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ این سی اے میں پروفیشنل درکار ہیں،یہ تو میں بھی بتادوں گا کہ آیو ڈیکس لگالو،فلاں گولی کھالو۔انجری سے واپسی کرنے والوں کی دیکھ بھال اور ان کی اٹھان کیلئے ایک پروفیشنل کی ضرورت ہے،یہ کسی معالج یا ڈاکٹر کا کام نہیں ہے۔دیکھ بھال کی ضرورت بھی ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی ،اپ سیٹ تو نہ ہوا،بھارت کی جیت ایسی کہ سوال کھڑا ہوگیا
۔اس پر وسیم اکرم اور وقار یونس میں اختلاف ہوا۔وقار یونس کہتے کہ چیئرمین پی سی بی کی اس پر توجہ ہے،لگتا ہے پراسس سلو ہے۔اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ سلو پراسس کا کیا مطلب کہ پلیئر انجری سے نجات پاتے ہی دوبارہ انجرڈ ہوتا رہے۔وقار یونس پی سی بی چیئرمین کا دفاع کرتے اور وسیم اکرم ان سے فوری توجہ کی درخواست کرتے نظر آئے۔