سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
پاکستانی رویہ کی تعریف،شاہین کی وارنر کو لمبی جھپی،بیٹنگ و بائولنگ میں کون کہاں رہا،جائزہ ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا رویہ مثالی رہا،آسٹریلیا کیلئے قابل احترام رہا۔پوری سریز ہائی اسپرٹ میں کھیل گئی۔ایسا کمال تھا کہ آسٹریلین جھوم اٹھے۔تمام کمنٹیٹرز نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے کلاسیکل عزت کمائی ہے اور تمام پلیئرز نے حریف ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کا احترام کیا ہے۔
شاہین کو ڈراپ کیا،بابر اعظم کو بھی کرسکتے،محمد حفیظ کی دبنگ پریس کانفرنس
قابل غور بات یہ ہے کہ آرام کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے وارنر کو لمبا گلے لگایا۔شاہین اور وارنر نے میدان میں اپنے لمحات گزارے ہیں، جس میں اس سیریز کے پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں زبانی تبادلہ اور 2022 کے دورہ پاکستان کے دوران ایک طویل گھورنا شامل ہے۔ واضح ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے صحت مند احترام اور میدان سے باہر ایک مضبوط رشتہ رکھتے ہیں۔ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ اس سیریز میں اپوزیشن کی طرف سے جو احترام دکھایا گیا ہے وہ کسی سے پیچھے نہیں رہا۔
ڈیوڈ وارنر کے گلوزکے ساتھ ہیلمٹ ملنے پر 12 سالہ بچہ کو سکیورٹی لینی پڑگئی،نیا تالہ
پاکستانی بیٹرز کیلئے یہ سیریز ناکامی سے بھرپور رہی ہے۔مچل مارش 86 کی اوسط سے 344 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر بن گئے۔ڈیوڈ وارنر ایک سنچری اور ایک ہاف سنچری کے ساتھ 299 اسکور کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔سیریز کی واحد سنچری انہوں نے ہی بنائی ہے۔عثمان خواجہ نے 220 اور لبوشین نے 207 رنزبنائے۔سٹیون سمتھ 194 اور محمد رضوان 193 رنزبناکر اس لسٹ میں پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکور بنے لیکن ان سے اوپر5 آسٹریلین بیٹرز کا 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں اسکور ہے۔شان مسعود 181 اور عامر جمال 143 رنزکرگئے۔آغا سلمان نے 141،بابر اعظم نے 126 اور عبداللہ شفیق نے 110 رنزبنائے۔امام الحق 94 اور سعود شکیل92 رنزبناسکے۔
ڈیوڈ وارنر کیلئےسائن شدہ شرٹ،سڈنی کرائوڈ مہربان،خواجہ کی والدہ ماں بن گئیں،آسٹریلینز کب گھبرائے
بائولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 19 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ کرگئے۔عامر جمال نے 18،نیتھن لائن نے13،مچل سٹارک نے 12ہیزل ووڈ نے 11 اور شاہین آفریدی نے 8 وکٹیں لیں۔