لاہور،کرک اگین رپورٹ۔عاقب جاوید کو نکال دیا گیا،غیر ملکی ہیڈ کوچ کیلئے بڑاکھیل،مکی آرتھر اور گلیسپی کا تازہ رد عمل،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لانچ کردہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید ناکام ہوگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں فارغ کردیا ہے اور نئے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار بھی جاری ہوا ہے۔پاکستان میں موجود غیر ملکی کوچز و ریٹائرڈ پلیئرز سے بالواسطہ کوچ کی پیشکش کی آفرز کا انکشاف ہوا ہے۔فی الحال ناکامی ہے لیکن ایک لو لیول کا غیر ملکی اگر اپنے مفاد کیلئے پاکستان کاکوچ بنا تو پی سی بی یہ بھی کرگزرے گا،چاہے ٹیم کا بیڑہ غرق ہی ہوجائے۔یہ کرک اگین ذرائع کا انکشاف ہے۔
عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی وائٹ کرکٹ کو تباہ کیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے وہ کیا ہے کہ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ویں نمبر پر ہی رہی۔
کرک اگین کے مطابق پاکستان سے نام نہاد کھلاڑی راضی ہوا تو ہیڈ کوچ ہوگا لیکن اگر غیر ملکی کوچ کسی بھی درجہ کا ہوا تو وہ ترجیح ہوگا،اسے چلانا ،گھمانا آسان ہوگا۔
سابق پاکستانی کوچز مکی آرتھر اور جیسن گلیسپی سے جب پی سی بی کے اس اشتہار کی جانب تو جہ کرواکر ان سے ان کی دلچسپی یا ارادہ پوچھا گیا تو انہوں نے قہقہے لگائے اور کہا کہ کوئی اور بات کریں۔